ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پولیس مقابلوں کے 66 مقدمات درج

لاہور میں پولیس مقابلوں کے 66 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں اور زیر حراست ملزموں کی فراری کا سلسلہ جاری ہے ۔ رواں سال کے دوران شہر کے مختلف تھانوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 66 مقدمات درج ہوئے ۔

زیر حراست ملزموں کے فرار ہونے پر مختلف تھانوں میں 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔مبینہ پولیس مقابلوں میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 15، 15 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے، کینٹ ڈویژن میں 14، سٹی ڈویژن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 10 مقدمات درج کئے گئے،۔سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال کے دوران 6، 6 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔

زیر حراست ملزموں کی فراری میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویژن سے 3، سول لائنز ڈویژن سے 2 زیر حراست ملزمان فرار ہوئے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال کے دوران زیر حراست ملزم کی فراری کا ایک مقدمہ درج ہوا۔