ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قیمت میں اضافہ

چینی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہریوں کو شہر کی پرچون مارکیٹ میں آج بھی سستی چینی دستیاب نہیں ہو سکی، جس کے باعث وہ مہنگے داموں اور نمک نماء چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 210 سے 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے علاوہ کہیں بھی 179 روپے فی کلو کی چینی دستیاب نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں ملنے کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا موجودہ ریٹ 194 روپے ہے، لہٰذا 179 روپے میں فروخت ممکن نہیں۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔