رانا شہزاد: گجرات میں سکول بس کوپیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق سکول بس اسلام آباد کے تفریحی دورے سے واپس گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گجرات میں جی ٹی روڈ پرتیز رفتاری کے باعث حادثے کاشکارہوگئی،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، 6شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،6 بچوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیوراورٹیچرز سمیت 6 سٹوڈنٹ کو گہری چوٹیں آئی ہیں،شدید زخمی ہونیوالے طلبہ کو ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سکول سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App