قیمتی زمینیں، اربوں روپے کے اثاثے، فرح گوگی کی کرپشن کی ہوشربا تفصیل

PAkistan, Farah Gigi, Gogi Corruption, Farah Gigi Imran's Front Person, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اربوں روپے کے اثاثے، سینکڑوں کنال قیمتی زمین، عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کی ہوشربا داستان کی مکمل تفصیل سامنے آگئی۔ 
گوگی کے نام شے مشہور خاتون فرح کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی فرنٹ پرسن بھی کہا جاتا ہے۔ اب ان کی تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کے دوران کرپشن کی ہوشربا داستان کی نئی تفصیلات سامنے آگئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کے حجم کے متعلق حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

 فرح گوگی کے ظاہری اور غیرظاہری اثاثوں میں2017 سے 2020 تک تی نسال کے دوران  4520 ملین روپے (ساڑے چار ارب روپے) کا اضافہ ہوا ہے۔فرح گوگی 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کی ملکیت کو خود تسلیم کر چکی ہیں جب کہ فرح گوگی کے اب تک قانون کی نظر سے پوشیدہ رکھی گئی جائیداوں اورغیر ظاہری مگر ملکیتی اثاثوں کی قیمت 3825 ملین روپے نکلی ہے۔


تحقیقاتی ادارں سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے صرف تین سالوں میں ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد اور غیرظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اضافہ ہوا، یہ جائیدادیں اور نقد رقوم فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں جب کہ احسن جمیل گجر اور باقی رشتے داروں اور حصے داروں کے اثاثے اس کے علاوہ ہیں، ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق فرح گوگی کئی کمپنیوں میں حصے دار ہیں۔

  

اس کے علاوہ غوثیہ بلڈرز  ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں فرح گوگی حصے دار ہیں، البراق فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، المعز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، دیان پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈاکٹرز کلینیکل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، سینا ٹوریا اسپتال مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ میں فرح گوگی کی حصہ داری ہے۔


3 دسمبر 2019 کو  ایک مشہور پراپرٹی ٹائیکون سےمعاہدے کے تحت برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز پی ٹی آئی حکومت کو ملے، فرح گوگی نے 19جولائی 2021 کو اس پراپرٹی ٹائیکون سے 240 کنال زمین اپنے نام کروائی، یہ 240 کنال کی قیمتی زمین فرنٹ پرسن فرح گوگی کو رشوت کے طور پر منتقل کی گئی، اس رشوت کے عوض پی ٹی آئی حکومت نے 460 بلین روپے ہرجانہ کیس کی پیروی سے اجتناب کیا، 3 دسمبر 2019 کو پراپرٹی ٹائیکون سےآؤٹ آف کورٹ معاہدہ کیا۔

فرح گوگی نے 2018 میں اعلان کی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کابھی بھر پور فائدہ اٹھایا
برطانیہ کی این سی اے سے 190 ملین پاؤنڈز پی ٹی آئی حکومت کو ملے اورفرح گوگی نے 2018 میں اعلان کی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کابھی بھر پور فائدہ اٹھایا، ٹرانسفر پوسٹنگ اوراپنی کمپنیوں کے لیے سرکاری ٹھیکوں کی مد میں بطور رشوت لی گئی، رقم ریگولائز کرائی، فرح گوگی نے 489 ملین روپے سے زائد کالا دھن ریگولائز کروایا۔

بہاولپور اور گوجرانوالہ میں فرح گوگی کی زرعی زمین ملکیتی مگر غیرظاہرشدہ ہیں، فرح گوگی کی اسلام آباد اور لاہور میں رہائشی اور کمرشل جائیدادیں ملکیتی مگر غیر ظاہر شدہ ہیں، چکری میں 200 کنال زرعی زمین فرح گوگی کی ملکیتی مگر غیرظاہر شدہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی منی لانڈرنگ جیسے گھناؤنےجرائم کی بھی مرتکب ہوئیں، فرح گوگی اور ان کے شوہر بطور جعلی ڈاکٹرگولڈ اسٹار  یورو پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹرکام کرتے رہے، گولڈ اسٹار  یورو پرائیویٹ لمیٹڈ ایک شیل کمپنی کے طور پر منظر عام پر آئی جب کہ 11 فروری 2022 کو مانیکا پرائیویٹ لمیٹڈ کاقیام عمل میں لایا گیا۔

فرح گوگی کے پاکستان میں موجود بینک اکاؤنٹس کی تعداد میں 2019 سے 2021 تک اضافہ ہوا
فرح گوگی کے پاکستان میں موجود بینک اکاؤنٹس کی تعداد میں 2019 سے 2021 تک اضافہ ہوا، 426 ملین روپے 2018 سے 2022  تک ایک بینک اکاونٹ میں ڈیپازٹ ہوئے جب کہ فرح گوگی، احسن جمیل گجر اور ان کے پارٹنرزکے ملک بھر میں 102 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے، ان اکاؤنٹس کی کل مالیت ساڑھے 14 ارب روپے ہے جب کہ یہ پیسہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن کے طور پر لیا گیا۔

دستاویزی اور تکنیکی شواہد فرح گوگی کی ہوشربا رشوت اورکرپشن کا منہ بولتے ثبوت ہیں جب کہ پی ٹی آئی حکومت کےخاتمے کے بعد فرح گوگی کا ملک سے فرارسوچا سمجھا منصوبہ ہے، بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے چیئرمین پی ٹی آئی کے کئی اور ساتھی بھی شامل ہیں۔