شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا 146واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا 146واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

شاعر مشرق کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالیے۔

پروقار تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

اس کے علاوہ اسٹیشن کمانڈر پاک نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔