نوکر کے عشق میں گرفتار پاکستانی لڑکی نے کیا قدم اٹھایا؟ حیران کن واقعہ

Pakistani girl marries her manservant
کیپشن: Pakistani girl marry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکی نے اپنے نوکر  سے شادی کر لی۔ اس سب کی شروعات تب ہوئی جب ڈی ایچ اے کی رہائشی ، عینی نےعیسیا گل سے اپنے پیار کا اظہار کیا۔

پیار کو دنیا کی کوئی چیز نہیں ہرا سکتی، اور اب یہ بات ایک پاکستانی جوڑے نے ثابت کر دی ہے، جنہوں نے اپنے پیار کے درمیان کسی مالی حیثیت، تعلیم اور خاندانی مرتبے کو نہیں آنے دیا۔ پیار کی یہ انوکھی کہانی نے سوشل میڈیا پر  لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ 

ایک یوٹیوب چینل میں اس عیسائی جوڑے نے اپنے پیار کی کہانی بتائی۔یوٹیوبر سید باست علی سے بات کرتے ہوئے جوڑے نے بتایا کہ کس طرح وہ ملے اور کس طرح انہیں ایک دوسرے سے پیار ہوا،انٹرویو کے دوران عینی نے بتایا کہ عیسیا گل  کے اچھے برتائو اور سادگی کی وجہ سے مجھے اس سے پیار ہو گیا اور میں نے اسے شادی کی پیشکش کی۔

عینی نے بتایا کہ  میرےگھر والوں نےمیری شادی کے لیے جو لڑکا تلاش کیا تھا مجھے وہ بلکل پسند نہیں تھا، وہ آدمی انتہائی لالچی تھا اور میرے ساتھ صرف میرے پیسے کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنے گھر والوں سے اس کے متعلق بات کی اور انہوں نے میری بات کو سمجھا۔

 عینی کے والد نےعیسیا گل کو  گھر اور دفتر میں کام کرنے کے لیے رکھا ہوا تھا، عینی کو عیسیا گل کا برتائو ، سادگی اور  اس کے ہر وقت گم سم رہنا اچھا لگنے لگا اور وہ اس سے محبت کر بیٹھی، عینی نے عیسیا گل سے  اپنے پیار کا اظہار کیا تو وہ حیران تھا اور اسے یقین نہیں آ رہا تھا۔ اس نے عینی سے کہا کہ وہ سوچ کر جواب دے گا، دو دنوں بعد اس نے عینی کو  کہا کہ اسے قبول ہے۔ 

پھر عینی نے بتایا کہ مجھے اسایا کے بارے میں اپنے والدین کو منانا تھا اور میں بے حد خوفزدہ تھی، لیکن جب میں نے اپنے گھر والوں سے بات کی تو مٰیں بے حد حیران ہوئی کیونکہ میرے والدین خاص طور پر میرے والد نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ ہم ہر معاملے میں تمھارے ساتھ ہیں۔اس حوالے سے ملازم کا کہناتھا کہ میں بھی بے حد حیران تھا کہ عینی کے والدین شادی کے لیے مان گئے ہیں،

عینی نے بتایا کہ شادی کرتے وقت ہمیں ایک ایسا انسان تلاش نہیں کرنا چاہیے جو  مالی دار ہو  بلکہ ہمیں ایسا انسان تلاش کرنا چاہیے جو ہماری عزت کرے اور ہمارے احساسات کو سمجھے، پیار کبھی بھی رنگ، پیسا، ذات یا حیثیت نہیں دیکھتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer