(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائرہو گئی، سینیٹر کامران مرتضی ٰنے آئینی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاق اور صوبے کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو، تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرامیٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے۔