ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کردیا

شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پرحملےکی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملےکےخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جب کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آرپر ہے  کیونکہ پٹیشنرکی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیاکیا، جب تک رانا ثنااللہ بیٹھےہیں انصاف نہیں ہوسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغازکل وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لے کرہی واپس آئیں گے، اب پوری قوم اب تیاربیٹھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer