ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو اور چیف ایگزیکٹو سے ٹام ہیریسن آج لاہور میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں سربراہان کے درمیان پاکستان میں ہونیوالے میچزاور آئندہ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔انگلینڈ ٹیم کے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
.@ECB_cricket Deputy Chairman Martin Darlow and Chief Executive Tom Harrison are in Lahore to meet PCB Chairman Ramiz Raja and Chief Operating Officer Salman Naseer. pic.twitter.com/XHomZBl4mF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2021
واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو انگلینڈ نے پاکستان آنا تھا۔ ستمبر میں راولپنڈی میں موجود نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بناکر وطن واپس روانگی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیاتھا۔