ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹریفک وارڈنز کی کمی

شہر میں ٹریفک وارڈنز کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )  رنگ روڑ پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا, رنگ روڑ بھجوانے کے لئے128 ٹریفک وارڈنز کی فہرست مرتب کر لی گئی، 1700 وارڈنز نے رنگ روڑ جانے کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڑ پولیس میں پانچ سال کا عرصہ مکمل ہونے پر ٹریفک وارڈنز کو واپس بھجوایا جائے گا جبکہ رنگ روڑ پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک سو 28 ٹریفک وارڈنز کی سلیکشن مکمل کر لی گئی۔

لاہور سمیت ٹریفک پولیس پنجاب کے 1700 وارڈنز نے رنگ روڑ پولیس میں جانے کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر زے 128 وارڈنز کی فہرستیں آئی جی آفس بھجوا دی ہیں جس میں لاہور اور فیصل آباد کے وارڈنز سمیت لیڈی وارڈنزبھی شامل ہیں ۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رنگ روڑ سے وارڈنز کی واپسی کے بعد نئی تعیناتیوں کے لئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔     

Azhar Thiraj

Senior Content Writer