پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل پاگیا، گورننگ بورڈ میں خاتون سمیت چار آزاد ارکان کو شامل کرلیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پی سی بی کے نئے آئین 2019 کے تحت چار نئے آزاد ارکان کے ناموں کی متفقہ منظوری لی گئی جن میں جاوید قریشی، عارف سعید، عاصم واجد اور عالیہ ظفر کے نام شامل ہیں۔ ان نئے چار ناموں کی منظوری کے بعد نیا گورننگ بورڈ تشکیل پاگیا ہے۔

نئے بورڈ کے تین دیگر ارکان کا تقرر کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابی عمل کے بعد ہوجائے گا۔عالیہ ظفر پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں جو بی او جی کا حصہ بنیں، ترجمان کے مطابق بی او جی نے پی سی بی کے مالی سال 20-2019 کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے د ی،  کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پی سی بی نے مالی سال 20-2019 میں 3.8 بلین روپے منافع کمایا۔

ادھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بی او جی سے رخصت ہونے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ نئے اراکین کو بورڈ آف گورنرز میں شمولیت پر خوش آمدید بھی کہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer