ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا کی دوسری لہر، صدر عارف علوی نے شہریوں سے انتہائی اہم اپیل کر دی

کرونا کی دوسری لہر، صدر عارف علوی نے شہریوں سے انتہائی اہم اپیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کورونا وبا کی وجہ سے ملکی معیشت متاثر ہوئی۔ کورونا وبا پر قابو پانے سے معیشت کو بہت حد تک سہارا ملا۔ پوری دنیا میں کورونا  کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے مالی وسائل کے باوجود بہت سے ملک تباہ حال ہوئے، صدر استحصال ہو رہا ہو تو معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ موجودہ حکومت نے انتہائی خستہ حال معیشت کو بہتر کیا۔ حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی فلاح پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ موثر پالیسی کے باعث معاشی اشارئیے بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ بہتر معاشی صورتحال کے نتیجے میں محصولات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ حکومت نے کاروباری مواقع میں آسانی پیدا کی۔ صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعبہ تعمیرات کو ترجیح دینے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔  ایف اے ٹی ایف سفارشات پر  عملدرآمد بھی حوصلہ افزا ہے۔

قبل ازیں علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک خوشحال قوم بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں ڈاکٹر علامہ محمدا قبال کی پیروی کریں۔ شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر یقین رکھ کر ہم اپنی عزت اور انسانی وقار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

دوسری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی صحت کے متعلق دریافت کیا  اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Shazia Bashir

Content Writer