پاکستان ایئر فورس کا اقبال ڈے پر خصوصی نغمہ جاری

پاکستان ایئر فورس کا اقبال ڈے پر خصوصی نغمہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) پاکستان ایئر فورس نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

نغمہ پاکستان ایئر فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے تیار کیا ہے۔خصوصی نغمے میں شاعر مشرق کے افکار اور سوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں علامہ اقبال کی نوجوانوں کے لیے لکھی گئی تحریروں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اقبال کے خودی پیدا کرنے کے جذبے کو بھی سراہا گیا ہے۔

شاعرمشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 143 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔