ڈولفن سکواڈ کا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ہیوی موٹر سائیکل چلانے کا انکشاف

ڈولفن سکواڈ کا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ہیوی موٹر سائیکل چلانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں ڈولفن سکواڈ کا ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ہی ہیوی موٹر سائیکل چلانے کا انکشاف۔ ایس پی ڈولفن نے چوبیس سو اہلکاروں کے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک پولیس سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن نے تمام ڈولفن سکواڈ کے لائسنس بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کے ڈرائیونگ لائسنس قانون کے مطابق بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر سات سو ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کے ڈرائیونگ لائسنس بنا دیئے گئے بقیہ سترہ سو اہلکاروں کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل جاری ہے۔

سامنے آیا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کیونکہ کانسٹیبل بھرتی ہوئے اس لیے ڈرائیونگ لائسنس بھرتی کے دوران نہ لیا گیا تاہم اب تمام اہلکاروان کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے ہمسایہ شہر گوجرانوالہ میں وکیل کی سالگرہ کے موقعہ پر ساتھی وکلاء نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ وہاں موجود ڈولفن فورس منہ دیکھتی رہ گئی۔ وکیل قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ کسی وکیل کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔ سالگرہ کی تقریب میں نوجوانوں نے ممنوعہ اشیاء کا استعمال کیا اور حقہ نوشی بھی کی گئی۔ ہوائی فائرنگ اور سالگرہ کی تقریب اعظم بھٹی کے ڈیرے پر ہوئی۔

Shazia Bashir

Content Writer