ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پر پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے والی خاتون کی چار ماہ میں شناخت ہی نہ ہو سکی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: موٹروے پولیس کے اہلکار پر گاڑی چڑھانے والی  ڈرائیور کی چار ماہ سے شناخت نہیں ہو پائی تھی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے  بعد کیس زندہ ہو گیا۔ موٹر وے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا لیکن ملزم خاتون کو شناخت کر کے مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی گئی۔ 
چار ماہ پرانے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو پولیس افسران کو مجبوراً کارروائی کرنا پڑی۔ 

ایک  خاتون کو اوراسپیڈنگ پر اسلام  آباد ٹول پلازہ پرروکا گیا تھا ۔ خاتون اور موٹروے پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔  موٹروے پولیس کے اہلکار کی جانب سے راستہ نہ دینے اور  گاڑی کے آگے سے نہ ہٹنے پر خاتون نے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی تھی ۔ یہ واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش ایا تھا ۔

موٹروے پولیس  کے ترجمان نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور کے خلاف   تھانہ نصیر آباد راولپنڈی میں ایف ائی ار درج کروا دی گئی تھی۔ ترجمان موٹروے پولیس  نے کہا کہ   قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے تاحال ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا۔