سی سی پی او کا گھر خزانے پر بوجھ بننے لگا

سی سی پی او کا گھر خزانے پر بوجھ بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) دو ماہ سے سی سی پی او عمر شیخ کے گھر کی ترین و آرائش جاری، لاکھوں روپے کے بجٹ سے گھر کے میٹریس، کچن کی الماریاں واش رومز میں امپورٹیڈ ٹائلز اور لاکھوں روپے مالیت کی کراکری خرید لی گئی۔ آئندہ چند روز بعد سی سی پی او سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہونگے۔

دو ستمبر سے تعیناتی کے بعد سے اب تک سی سی پی او عمر شیخ اپنے سرکاری گھر میں تاحال شفٹ نہ ہو سکے کیونکہ انہیں گھر کا انٹیرئیر پسند نہ آیا اور سابق سی سی پی او کی باقیات کو بھی گھر سے باہر نکال دیا گیا۔ سی سی پی او نے گھر میں کچن، لابی اور وال سیلنگ تبدیل کروا دیں۔ سابق سی سی پی او کے زیر استعمال تین پرانے میٹریس ہٹا کر نئے میٹریس لگوا دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری گھر میں دو نئے اے سی بھی لگوائے گئے جبکہ سرکاری گھر کی گریلنگ سمیت امپورٹیڈ ٹائل ورک بھی کروایا گیا ہے۔ گھر کی تزین و آرائش پر لگے ٹھیکیدار آئندہ چند روز میں گھر کی تزین و آرائش کا کام مکمل ہو جائے گا۔

ٹھیکیدار کے مطابق گھر کی تزین و آرائش پر سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے لاگت آئی اور آئندہ چند روز میں گھر کی تزین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد سی سی پی او سرکاری گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔