ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفدر بیماری میں مبتلا، مریم نے بھی ٹیسٹ کرالیا

صفدر بیماری میں مبتلا، مریم نے بھی ٹیسٹ کرالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ،شریف میڈیکل سٹی کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں داخل ،حالت تسلی بخش ،کرونا وائرس کےباعث پھیپھڑے متاثر  ہوئے،مریم نواز کا بھی کرونا ٹیسٹ ہوا جو نیگٹو آیا۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔کیپٹن ر صفدر کو گلگت بلتستان الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران نزلہ زکام اور بخار کی تکلیف پر کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا جس کےبعد وہ اس وقت شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں داخل ہیں جہاں مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے۔

کیپٹن ر صفدر کاکرونا ٹیسٹ مثبت آنے کےبعد کہناتھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق مکمل احتیاط،آرام ادویات کا استعمال کر رہا ہوں جبکہ کیپٹن ر صفدر کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کےبعد نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی کرونا ٹیسٹ کروایا جو نیگٹو آیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer