ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پنجاب کے سب شہروں پر بازی لے گیا

لاہور پنجاب کے سب شہروں پر بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل ) احتجاج پہ احتجاج، دھرنے پہ دھرنہ،  بزدار حکومت سے نالاں شہری روز بروز احتجاج کرنے لگے، شہر میں ایک ماہ کے دوران 158 احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔

باغوں کا شہر احتجاجی مظاہروں کا شہر بننے لگا ہے، لاہور شہر احتجاج اور روڈ بلاک ہونے والے پنجاب کے سب شہروں پر بازی لے گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے اکتیس دنوں میں ایک سو تین احتجاج اور پچپن ریلیاں نکالی گئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اوسطا روزانہ پانچ احتجاج اور ریلیاں شہر کی روڈز بلاک کرنے کی وجہ بنی ہیں، شہریوں کی جانب سے پولیس کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈ کروائے گئے۔ پولیس کے خلاف گیارہ مظاہرے اور نو ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پندرہ مظاہرے اور چار ریلیاں نکالی گئیں۔

اسی طرح مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے دو مظاہرے اور پانچ ریلیاں نکالی گئیں، سب سے زیادہ احتجاج ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جانب سے ہوئے، ڈاکٹروں کے حکومت مخالف پچیس مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔ مہنگائی اور دیگر وجوہات پر بیالیس مظاہرے اور چار ریلیاں نکالی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں سے گھنٹوں تک شہریوں کو روڈ بلاک اور ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا ہے۔