ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی مزدا ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ، ، کرایوں میں 10 فیصد اضافہ

منی مزدا ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ، ، کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو براہِ راست متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں کرایوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور کاروباری لاگت میں بھی واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز سروسز نے کرایوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ , گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سروسز کے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی کے مطابق اس سے قبل ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے باوجود کرایے نہیں بڑھائے گئے تھے، تاہم مسلسل اضافے نے اب کرایے بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ابھی تک سرکاری سطح پر کرایوں میں اضافے کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے لاہور نے اس معاملے پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں آئندہ کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے مقرر کی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔