ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت شفاف فارمولے اور آئینی جواز کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 186 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔

درخواست کے مطابق مہنگے پٹرول کے باعث ٹرانسپورٹ، خوراک، زراعت اور بجلی کے شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے کے کئی ممالک، جن میں بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سعودی عرب شامل ہیں، سے زیادہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی ہے اور لیوی بڑھانے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، وزیراعظم کے پاس نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 3، 4، 9، 37 اور 38 کی خلاف ورزی ہے جبکہ حکومت عوام پر غیر ضروری معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔