سٹی 42: ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو(1122) صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، تربیت کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونا ہے، طلبہ اور افراد معاشرہ کو زندگی بچانے اور ہنگامی انخلاء کی تربیت فراہم کی گئی،ایمرجنسی میں خون روکنا،دل کی دھڑکن کو بحال کرنا، ہڈی ٹوٹنے اور گردن کی چوٹ کی فرسٹ ایڈ شامل ہے،معاشرے میں حقیقت کے قریب مشقوں کا مقصد لوگوں کو ہنگامی حالات میں احساس تحفظ فراہم کرنا ہے،
