ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پنجاب پولیس ہائی الرٹ، چھٹیاں منسوخ

ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پنجاب پولیس ہائی الرٹ، چھٹیاں منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ۔ پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بند ،میٹرنٹی ،میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر ہونے والے مستثیٰ ہونگے۔ لاہور کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ،واپس آنیوالے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹی پر بھجوا دیا گیا۔

ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، پنجاب پولیس کے افسران ا و راہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،واپس آنے والے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر بھجوا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن لاہورعمران کشور نے لاہور پولیس کے افسران او راہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی کردی ہیں۔
واضح رہے کہ میٹرنٹی ،میڈیکل و سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر ہونیوالےاس سےمستثیٰ ہونگے۔

Ansa Awais

Content Writer