عابد چودھری : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کینال،مال روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ڈیوٹی پر موجود ڈولفن پی آر یو جوانوں سے ملاقات کی،ایس پی ڈولفن نے ڈیوٹی پر موجود ڈولفن اور پی آر یو ٹیموں کا ریسپانس ٹائم چیک کیا۔
ترجمان ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق 15کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،ملکی صورتحال اور سکیورٹی نقطہ نظر سے ڈولفن،پی آر یو ٹیموں کو بریفنگ دی گئی،کرائم کے لحاظ سے سنیپ چیکنگ، سٹاپ اینڈ سرچ کے سلسلہ کو روٹیٹ کریں،شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے پٹرولنگ میں بہتری لائی جارہی ہے،ڈولفن سکواڈ،پی آر یو کی انتھک محنت سے سٹریٹ کرائم میں واضح کمی ہوئی ۔