ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی مشقیں کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی مشقیں کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کےپیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

 دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا  ہے۔ضلعی حکام کے مطابق یہ موک ایکسرسائزز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔