ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، تجارت و تعلیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، تجارت و تعلیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے سفارتی تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ میں فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے، جبکہ فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور تعلیم کے شعبوں میں فن لینڈ کے لیے پنجاب میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔