ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے نو افسران کی تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

ایل ڈی اے کے نو افسران کی تقررو تبادلوں کے احکامات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : ایل ڈی اے کے نو افسران کی تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے.

ڈپٹی ڈائریکٹر خلیق الرحمان کو ہاوسنگ فور سے تبدیل کرکے ہاوسنگ ٹو میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اسداللہ کو اون پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ فور تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید صابر کو اسٹیٹ آفیسر ہاوسنگ ٹو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق کو ڈی جی سیل سے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کمپلیکس میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عروہ اسلم کو ہاوسنگ سکس سے ڈائریکٹوریٹ آف امپلیمینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن میں تعینات کردیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ وقار کو اون پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ سکس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان فضل کو اون پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کا چارج دے دیا گیا ہے ۔ غلام قادر کو ہاوسنگ فائیو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ پرائیویٹ سیکرٹری سخاوت علی کو اون پے سکیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون کا چارج دے دیا گیا ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

Ansa Awais

Content Writer