ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب گندم فنانسنگ پروگرام 2025 کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب گندم فنانسنگ پروگرام 2025 کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:وزیر اعلیٰ پنجاب نےگندم فنانسنگ پروگرام 2025 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،کاشتکاروں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں گندم خریداری کیلئے حکومت متحرک ہے،حکومت پنجاب نے 100 ارب فنانسنگ پروگرام کی گائیڈ لائنز جاری کردیں،آپریشنل فلور ملز،فوڈ لائسنس ہولڈرز بلاسود قرض کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے،

15جون تک فلور ملرز ،گرین لائسنس ہولڈرز درخواستیں متعلقہ بینکوں میں جمع کروا سکیں گے،کین کمشنر پنجاب سپیشل فنانسنگ پروگرام کے تحت گندم خریداری ریکارڈ کی نگرانی کرینگے،گندم فنانسنگ پروگرام عملدرآمد کیلئے وزیرخزانہ کی سربراہی میں7 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

وزیر زراعت ، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول ، سیکرٹری خزانہ ممبران ہوں گے،سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ، کین کمشنر ممبران ہوں گے۔

حکومتی فنانسنگ پالیسی سے گندم خریداری مہم میں تیزی ،قیمت مزید بڑھنے کا رجحان پیدا ہوگا۔