وقاض احمد: نواب ٹاؤن لوہامارکیٹ کےتاجرکوقتل کرنےکامعاملہ، نواب ٹاؤن پولیس کی کارروائی، ایس پی صدر کا کہنا تھا تاجرطارق کو قتل کرنیوالےملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کوجدیدٹیکنالوجی سےٹریس کرکےگرفتارکیاگیا، ملزمان کی شناخت شہزاد، وقار اور اسامہ کے نام سے ہوئی، ملزمان فائرنگ کرنےکےبعدموقع سےفرارہوگئےتھے ۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔