ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش ہوگی یا نہیں ؟ جانئے

 اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش ہوگی یا نہیں ؟ جانئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اے ٹی ایم بند ہے نہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبروار بارے نیشنل سرٹ،مالیاتی ادارے اوران کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، اسی تناظر میں نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جس میں اے ٹی ایم اورآن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں کے بارے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں سے ہوشیاررہیں، سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

صارفین اپنے اے ٹی ایم کارڈز اوربینکنگ معلومات کسی سے شیئر نہ کریں، فراڈ سے بچیں، مشکوک لنکس پرکلک سے گریزکریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

Ansa Awais

Content Writer