علی ساہی:پنجاب پولیس کے ہونہار افسران کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف، ورلڈ پولیس سمٹ نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سرگودھا کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔
اے ایس پی انعم شیر خان بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں اول پوزیشن کیلئے منتخب، ڈی پی او قصور محمد عیسی خان بین الاقوامی ایوارڈز کٹیگریز میں سیکنڈ پوزیشن کیلئے منتخب، ایوارڈز کیلئے 192 ممالک کے پولیس افسران کی غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔

، کمیٹی نے سخت سکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے 2افسران کو شارٹ لسٹ کیا۔

پوزیشن ہولڈرز کی لسٹ ورلڈ پولیس سمٹ دبئی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع، ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 تا 15 مئی دبئی میں منعقد ہو گی۔
آئی جی پنجاب نے عالمی سطح پر ملک اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر افسران کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ افسران کا ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ کیلئے منتخب ہونا پولیس سروس کیلئے باعث فخر ہے۔