9 مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

9 مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم آج کے دن شہدا اور غازیوں کو یاد کررہی ہے ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے ورثا کے درمیان ہونا باعث فخر ہے۔ شہدا نے وطن کی خاطرسرحدوں پرراتوں کوپہرے دیئے،جانیں قربان کیں، آپ کی عظمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ شہدا کے ورثاء نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں۔شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2019 میں دشمن نے چھپ کر وار کرنے کی کوشش کی ، پاکستان کے جانبازوں نے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ نو مئی کے سانحہ میں بے گناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا ۔ پاکستان کو تقسیم کرنے کی ایک گھٹیا حرکت کی گئی ، نو مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ ملک کے خلاف بغاوت اور افواج میں تقسیم کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔ ایسا سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ نہیں آئے گا، عہد کرتے ہیں آپ کے دلوں کو دوبارہ یہ ٹھیس قیامت تک نہیں لگنے دیں گے۔ قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے۔