ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناءاللہ خان کی سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ

رانا ثناءاللہ خان کی سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دے دی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس ہو گی۔ قانونی معاملے میں غیرقانونی اور فسادی  طرزِ عمل برداشت نہیں کریں گے۔ سرکاری ونجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ شرپسندوں ، غنڈہ گردوں کو قانون کے مطابق ڈیل کریں۔ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں  ہوئی ہے۔ ریاست پہ حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی ریایت برتی جائے گی۔ سیاسی دہشت گردوں ، غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer