راولپنڈی,لاہور کے واقعات ریاست دشمنی ہیں،سخت محاسبہ ہو گا

Amr Mir, Punjab, Law and Order, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ٹی آئی کارکنان کے حملو ں اور پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ننگی دہشت گردی قراردیا۔ انہوں نے شر پسندوں کو خبردار کیا کہ راولپنڈی,لاہور کے واقعات ریاست دشمنی ہیں،ان واقعات میں ملوث عناصر کا سخت محاسبہ ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف  کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر وزیر اطلاعات عامر میر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر حملے ملک دشمنی اور فاشزم ہے،شرپسند عناصر کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے افسوسناک واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں، یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشت گردی ہے لہٰذا سخت ترین احتساب ہو گا۔

 عامر میر کا کہنا تھا کہ  حملوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،دہشت گردی میں ملوث ایک ایک شرپسند کو نشان عبرت بنایا جائے گا، شر پسندوں نے اپنا اصل چہرا اور اپنا ملک دشمن ایجنڈا ظاہر کر دیا ہے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ساری عمر پچھتائیں گے،شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر طرح کے اقدام کیے جائیں گے۔