عمران خان کی گرفتاری، کارکنان نے ٹائرجلاکر مال روڈ بلاک کردی

عمران خان کی گرفتاری، کارکنان نے ٹائرجلاکر مال روڈ بلاک کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، کارکنوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ چکی ہے۔  پولیس اہلکار روڑ کلئیر کرانے کے لئے مال روڈ پہنچ گئے ہیں، روڈ کلئیر کرانے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

مشتعل کارکنوں نے شہری کی گاڑی کے شیشے بھی توڑدئیے، جبکہ پی ٹی آئی کارکن مال روڈ پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ڈنڈا بردار کارکنوں کی بڑی تعداد مال روڈ پل پر موجود ہے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer