ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری، مسلم لیگ (ن) کا اہم ٹوئٹ

عمران خان کی گرفتاری، مسلم لیگ (ن) کا اہم ٹوئٹ
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹوئٹ شیئر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ توشہ خانہ سے تحائف چوری کرکے نہ صرف عمران خان نے غیر قانونی طور پہ مال بنایا بلکہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بنا ایسے قومی مجرم کا ٹھکانہ صرف جیل ہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام بھی رینجرز کے ہمراہ موجود  تھے اور ان کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer