ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل سے متعلق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا اہم بیان آگیا

 تیل سے متعلق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا اہم بیان آگیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ جہاں سے سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔

مصدق ملک نے یہ بات فرانسیسی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان مستقبل میں بھی روسی تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے؟. وزیر مملکت نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔

دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے، پاکستان پیٹرولیم ضروریات کا 84 فیصد حصہ درآمد کرتا ہےجس میں سے زیادہ تر عرب ممالک سے حاصل کیا جاتا ہے۔