عمران خان کے فوج مخالف بیانات، قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

قومی اسمبلی
کیپشن: National Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف مذمتی قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی  کی جانب سے پیش کی گئی ۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کل بات کی وہ ہولناک ہے، عمران خان ملک میں عوام کے ذہنوں میں زہر کھول رہے ہیں، اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہا ہے، اگر اسے نوٹس لے کر نہ روکا گیا تو پھر ملک مزید تقسیم درتقسیم ہوجائے گا، آئین و قانون کے مطابق اس زبان کو روکنا ہوگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor