ویب ڈیسک:قائم مقام گورنر کی جانب سےحمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی سبکدوشی کی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے ہیں ۔
دوسری جانب آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کل رات 12 بجے تک آئینی طور پر گورنر رہ سکتے ہیں،کل رات 12 بجے کے بعد گورنر پنجاب کو آئینی طور پر عہدہ چھوڑنا ہو گا،نئے گورنر کی تعیناتی صدر مملکت کی رضامندی سے مشروط ہے۔صدر مملکت وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری کو 24 روز تک اپنے پاس رکھ سکتے ہیں ۔