ٹائیگرفورس کی لانچنگ تقریب، میاں اسلم نے رضاکاروں کو کیپس پہنائیں

ٹائیگرفورس کی لانچنگ تقریب، میاں اسلم نے رضاکاروں کو کیپس پہنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی لانچنگ تقریب ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو کیپس پہنائیں ، کہتے ہیں بطور شہری چاہتا ہوں تمام مارکیٹس کھل جائیں تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک پالیسی میں رات گئے تک ابہام ختم ہوجائےگا.
ڈی سی آفس میں ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نےکہاکہ جیولری، فرنیچر، جوتوں، آٹو شوروم اور گارمنٹس انڈسٹری کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے.انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزں کے مستقل تدارک کےلیےہورڈنگ ایکٹ بھی لایا گیا ہے ہورڈنگ ایکٹ کے ذریعے سخت سزائیں دی جائینگی.

انہوں نے کہا کہ لاہور تاحال ہوٹ سپاٹ ہے اور احتیاطی تدابیر کو اپنا لینا ہوگا , لاہور میں ٹرینڈ اپ ورڈ ہے, یہ سب کو پتا ہے کہ سترہ اضلاع زیادہ متاثرہیں تاہم اٹھارہ اضلاع میں کورونا وائرس نا ہونے کے برابر ہے.
میاں اسلم اقبال نےکہا کہ رضاکاروں کی فورس میں ایکس سروس مین، ڈاکٹرز، انجنیئرز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے رجسٹریشن کرائی اس ماڈل کو کامیاب بنانے کےلیے ایپ بھی متعارف کرائی,  مشکل کی اس گھڑی میں رضاکارانہ طور پر سروسز کی فراہم کرنا قومی جذبے کی عکاس ہے.
ٹائیگرفورس کےرضاکار پرائس کنٹرول ،احساس کفالت سینٹر، لاک ڈاؤن ایریاز اور مساجد کے باہر فرائض سرانجام دینگے جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا.دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاءخورونوش کی فروخت کو یقینی بنانا بھی انکے ذمہ ہوگا.

خیال رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے سلسلے میں رجسٹریشن 31 مارچ سے شروع ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 30 مارچ کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔