لیگی کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے پر ترجمان ن لیگ کا سخت ردعمل

لیگی کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے پر ترجمان ن لیگ کا سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنان پر ایف آئی آر حکومت کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے حکم پر مسلم لیگ (ن) کے پر امن کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا افسوسناک ہے۔ جتنے مقدمے قائم کرنے ہیں، شوق سے کریں لیکن یہ مقدمے اب  ہمارا راستہ اور عوام کی آواز نہیں روک سکتے۔ لیگی ترجمان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ نہ کوئی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا، نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، نہ سول نافرمانی اور ہنڈی  کی کال دی، نہ "گلے سے گھسیٹ دو" کے نعرے لگے اور نہ ہی پولیس والوں کے سر پھٹے،  پھر پر امن کارکنوں پہ یہ مقدمہ کیوں درج کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب مقدمہ میں لکھا  ہے کہ  حکومت کے خلاف نعرے لگے ہیں تو کیا ریلی میں آپ کو آپ کی عوام دشمنی، نالائقی اور نااہلی  پر سلامی دیتے، حالانکہ آپ تو گالیاں دیتے رہے پھر بھی آپ پر کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔

لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے  پر امن کارکن اور ورکر اپنے قائد کے ساتھ محبت اور اظہارِ یکجہتی کرنے جیل تک کیا گئے حکومت اتنا خوفزدہ ہوگئی کہ مقدمہ درج کرا دیا۔