ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر 5 نئے امیگریشن کاؤنٹرز کا افتتاح

لاہور ائیر پورٹ پر 5 نئے امیگریشن کاؤنٹرز کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) لاہور ائیرپورٹ پہ بنے نئے پانچ امیگریشن کاؤنٹرز کا افتتاح کر دیا گیا، ایف آئی اے حکام نے نئے کاؤنٹرز لاہور سے گلف ممالک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن کاشف مصطفیٰ اور انسپکٹر علی اصغر سندھو نے کاؤنٹرز کا افتتاح کیا، افتتاح کے بعد نئے کاونٹرز سے لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 کی امیگریشن کی گئی۔

ذرائع کے مطابق افتتاح کے بعد تمام کاؤنٹرز کو پی آئی اے اور ائیربلیو کی میڈل ایسٹ پروازوں کے لیے مختص کرنے پہ غور کیا جا رہا ہے، ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے یہ کاؤنٹر گلف ممالک کے مسافروں کی امیگریشن کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer