سٹی 42: معمول سے زیادہ درجہ حرارت شمالی پہاڑی علاقوں کے لیے خطرہ بن گیا۔
گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات نے گلیشیائی جھیلوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
10 سے 12 مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں وسیع موسمی سسٹم کی پیشگوئی کی گئی ۔ گلوف، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے ۔
مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کردی ۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔