ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، وزیراعظم کا ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی، وزیراعظم کا ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لینے والے قومی ہاکی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر وزیراعظم نےٹیم کے ہر کھلاڑی کو 15 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 15 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی نے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ ہاکی کے شائقین میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ مقابلوں میں بھی ایسے ہی شاندار نتائج حاصل کرتی رہے گی۔ اس اقدام کو ہاکی کے فروغ اور کھیل کے حوالے سے نوجوانوں میں جذبہ بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔