ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک

شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شاہدرہ میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق دونوں شوٹرز مقابلے کے دوران مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے 2019 میں ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کو منشیات فروشی کی مخبری کرنے پر قتل کیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزمان مبینہ طور پر اثرورسوخ کی وجہ سے قانون کی گرفت سے بچتے رہے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں شوٹرز کی شناخت عمران بٹ اور عامر بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔