ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی اوپن مارکیٹ مہنگائی کا راج برقرار

شہر کی اوپن مارکیٹ مہنگائی کا راج برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر برقرار ہے اور دودھ، دہی، چکن، گوشت، مٹن اور بیف کچھ بھی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں۔

اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 230 روپے فی کلوگرام جبکہ دہی 260 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے مقرر تھی اور دہی کی قیمت بھی حکومت نے مقرر کرنا چھوڑ دی ہے۔

مٹن کا سرکاری ریٹ 1,600 روپے جبکہ بیف 800 روپے ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں مٹن 2,800 سے 3,200 روپے اور بیف 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے رمضان بازاروں میں پھلوں کے معیار بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

رمضان بازاروں میں چکن اور گوشت اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں تقریباً 15 روپے سستا فروخت ہو رہا ہے، جہاں چکن کی قیمت 483 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اقدام کے باوجود شہری مہنگائی اور اوپن مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔