ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق جاری، فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

جنوبی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق جاری، فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں پاک فوج نے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی  پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

  تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔

 پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ  افغان طالبان کی  پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ افغان طالبان کی اس  پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔