ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری برادری کے لیے خوشخبری, ایف بی آر نے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ آسان بنا دی

کاروباری برادری کے لیے خوشخبری, ایف بی آر نے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ آسان بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری اداروں کو سیلز ٹیکس کے سابقہ مہینوں میں کی گئی ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ درست کرنے کی نئی سہولت فراہم کر دی ہے۔

 اس اقدام کے تحت ٹیکس دہندگان اپنے پچھلے مہینوں کے سیلز ٹیکس ریکارڈ میں موجود ان ایڈمسبل یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو درست کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت مستثنیٰ سپلائی یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کی اصلاح کیلئے فراہم کی گئی ہے تاکہ کاروباری ادارے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرنز میں درستگی لا سکیں۔ کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گزشتہ مہینوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیں اور ان ایڈمسبل یا زائد کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کو درست کر کے موجودہ ریٹرنز میں شامل کریں۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سیلز ٹیکس ریٹرنز میں شفافیت اور درست رپورٹنگ کو فروغ ملے گا، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر ہوگا اور کاروباری برادری کو سہولت میسر آئے گی۔ یہ قدم سیلز ٹیکس نظام میں شفافیت اور بہتر ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔