ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا 3بڑے دفاتر کو سولرسسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 حکام کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کی انسٹالیشن سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

محکمہ ایکسائز کا 3بڑے دفاتر کو سولرسسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی جی ایکسائز آفس، ریجن بی اور ریجن سی کو مکمل طور پر سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، ان دفاتر میں بجلی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، خاص طور پر ریجن بی اور سی میں جہاں عوامی لین دین کی وجہ سے توانائی کی کھپت زیادہ ہوتی ہے۔

سولر سسٹم کی تنصیب سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

تینوں دفاتر کی سولرائزیشن کے لیے کل 7 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے، جس میں ڈی جی ایکسائز آفس پر 3 کروڑ اور ریجن بی اور سی پر دو دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کی انسٹالیشن سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

ابھی تینوں دفاتر کی سولرائزیشن کے لیے سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے اور منظوری کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔

 یہ اقدام اخراجات میں کمی، توانائی کی بچت اور ماحول دوست اقدامات کے سلسلے میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

واغح رہے کہ  محکمہ ایکسائز  پاکستان میں ٹیکس اور فیسوں کے نفاذ، گاڑیوں کی رجسٹریشن، لائسنسوں کے اجرا، اور عوامی خدمات کی نگرانی کے ذمہ دار ہوتا ہے۔

 اس کا مقصد حکومت کے لیے آمدنی جمع کرنا اور عوامی خدمات کو منظم انداز میں فراہم کرنا ہے۔ محکمہ ایکسائز ہر صوبے میں مختلف دفاتر کے ذریعے کام کرتا ہے، جہاں عوامی لین دین کے دوران مختلف سرکاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں۔