ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں لبر کالونیاں بنیں گی، مریم نواز کا انقلابی اقدام

 پنجاب میں لبر کالونیاں بنیں گی، مریم نواز کا انقلابی اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں عرصہ دراز کے بعد مزدور طبقہ کے افراد کو سرکاری سطح پر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے لیبر کالونیاں بنیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے  پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا.

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لئے آج لاہور مین پنجاب سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ اجلاس کے دوران  اہم ہدایات جاری کیں۔

اپنے گھر کا مطالبہ ماضی میں مزدوروں کا سب سے اہم مطالبہ رہا ہے لیکن ماضی مین حکومتوں نے اس مطالبہ سے اتنی لاتعلقی اختیار کی کہ اب مزدور اس مطالبہ کو بھول ہی چکے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لیبر کےصوبائی وزیرلفیصل ایوب کھوکھرس کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کو سرکاری سطح پر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کر کے انہیں جلد پیش کریں۔

اس سے پہلے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے لئے سرکاری کالونیاں بنوائی تھیں۔ ان کی ہدایت پر کئی شہروں میں پیپلز کالونیاں بنائی گئی تھیں۔ لاہور مین ٹاؤن شپ کے نام سے بہت بڑا رہائشی پروجیکٹ بھی بنیادی طور پر مزدور طبقہ کو رہائش فراہم کرنے کی حکومتی سطح کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔

اس کے بعد مختلف حکومتوں نے کچی آبادیوں کو ریگولر کرنے کی حد تک تو کوشش کی لیکن نئی لیبر کالونیاں آباد کرنے کی ہمت اب مریم نواز کر رہی ہیں۔