سٹی42: اسرائیل نے حماس کی جانب سے باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے لچک نہ دکھانے پر آج غزہ کو بجلی کی سپلائی روک دی۔
اسرائیل کے توانائی کے وزیر ایلی کوہن نے اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو فوری طور پر بجلی کی سپلائی منقطع کر دے۔ ٹائم آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یہ اقدام بظاہر اس انکلیو پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے جہاں اسرائیل سے اغوا کیے گئے 59 مغوی اب بھی قید ہیں۔
توانائی کے وزیر ایلی کوہن نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، "ہم اپنے پاس دستیاب تمام ٹولز کو استعمال کریں گے تاکہ تمام یرغمالی واپس آجائیں، اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حماس 'بعد کے دنوں میں' غزہ میں نہ ہو۔"
کوہن کا دفتر IEC کو بھیجے گئے ایک خط کوسرکولیٹ کر رہا ہے جس میں اسے غزہ کے پاور سٹیشنوں کو بجلی کی فروخت بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے غزہ میں سامان کے داخلے کو روکنے کے اعلان کے کئی روز بعد سامنے آیا ہے جسے اس نے حماس کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں توسیع کی تجویز کو قبول کرنے سے انکار اور "اضافی نتائج" اور جنگ میں واپسی کی دھمکی دی تھی۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ دباؤ بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور اگر حماس یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں اپنے مطالبات سے باز نہیں آتی ہے تو وہ غزہ کی تمام بجلی منقطع کرنے کو مسترد نہیں کریں گے۔